: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
قاہرہ،11مارچ(ایجنسی) عرب لیگ کے وزرائے خارجہ نے مصر کے تجربے کار سفارت کار احمد ابوالغیط کو تنظیم کا نیا سیکریٹری جنرل منتخب کر لیا ہے۔وہ مصر ہی سے تعلق رکھنے والے نبیل العربی کی جگہ یہ عہدہ سنبھالیں گے۔ بائیس رکن ممالک پر مشتمل عرب لیگ کے ہیڈکوارٹرز قاہرہ میں ہیں ،اس لیے ایک
روایت کے تحت مصر سے تعلق رکھنے والے کسی سفارتی عہدے دار ہی کو تنظیم کا سیکریٹری جنرل بنایا جاتا ہے۔بحرین کے وزیر خارجہ خالد بن احمد آل خلیفہ نے جمعرات کی شب قاہرہ میں تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے بعد احمد ابوالغیط کو سیکریٹری جنرل بنانے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ یکم جولائی کو پانچ سال کی مدت کے لیے اس عہدے پر فائز ہوں گے۔